ایف آئی پی ایمبیسیڈر پولو کپ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے جیت لیا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور۔3 نومبر(اے پی پی )104واں ایف آئی پی ایمبیسیڈر پولو کپ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے جیت لیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین،چیئرمین آرگنائزر کمیٹی اسحاق خان خاکوانی اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، پولو گرائونڈ میں منعقدہ ایف آئی پی ایمبیسیڈر پولو کپ کا فائنل ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیو کی …

لاہور۔3 نومبر(اے پی پی )104واں ایف آئی پی ایمبیسیڈر پولو کپ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے جیت لیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین،چیئرمین آرگنائزر کمیٹی اسحاق خان خاکوانی اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، پولو گرائونڈ میں منعقدہ ایف آئی پی ایمبیسیڈر پولو کپ کا فائنل ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، جوڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 8-6سے اپنے نام کر لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،فائنل میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے مائیک ایگن (کینیڈا)میر حزیفہ احمد(پاکستان)،میر شعیب احمد (پاکستان)اور اقبال جمعہ بھائے (سنگا پور) جبکہ ایڈیسیو کی طرف سے جیسن کرین(یوکے)عبد الحی مہتا(پاکستان)رونالڈ زرچر(کوسٹا ریکا) اور عاطف یار ٹوانہ (پاکستان) نے حصہ لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پولو میچ سے قبل نیزا بازی، ایئر شو بھی منعقد کیا گیا۔ ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیوکے درمیان میچ زبردست رہا۔ میچ کے ہیرو نوجوان کھلاڑی میر حذیفہ احمد رہے۔ پہلے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس نے دو جبکہ ایڈیسیو نے تین گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔ تیسرا چکر ڈائمنڈ پینٹس کے نام رہا جنہوں نے تین گول سکور کیے جبکہ چوتھا چکر ایڈیسو کے نام رہا جنہوں نے دو گول سکور کیے۔ جیتنے والی ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے 5 خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں مائیک ایگن نے دو جبکہ میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم ایڈیسیو کی طرف سے ملک عاطف یار ٹوانہ نے تمام چھ گول سکور کیے۔اس طرح ڈائمنڈ پینٹس نے یہ میچ 8ـ6 سے جیتا۔ فائنل کے ہیرو میر حذیفہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کا ایمبسیڈر کپ جیت کر بہت خوشی ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ زندہ دلان لاہور کو زبردست پولو کا میچ دیکھنے کو ملا۔ ٹیم فارمیشن بہت اچھی تھی جس کی وجہ سے ٹیم میچ جیتی۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ نے سپانسرز گل احمد اور شوکت خانم ہسپتال کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں