ایف ای اے کی کارروائ، 5 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب کو مطلوب ملزم سمیت 2 مسافر ملتان ائرپورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوۓ سی ٹی ڈی پنجاب کو مطلوب ملزم سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا

ملتان۔ 25 جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوۓ سی ٹی ڈی پنجاب کو مطلوب ملزم سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف ای اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں قبل خان اور محمد عاشق شامل ہیں ملزمان کا تعلق چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ہےملزم قبل خان سال 2021 سے تھانہ سی ٹی ڈی بہونہ، چنیوٹ کو مطلوب تھا ملزم نے فلائٹ نمبر FZ340 کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھاجبکہ ملزم عاشق حسین کو یو اے ای سے ڈیپورٹ ہونے پر حراست میں لے لیا گیاملزم نے جعل سازی اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کیا۔ملزم کا بیرون ملک سفر کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزم قبل خان کو سی ٹی ڈی جبکہ ملزم عاشق حسین کو اے ایچ ٹی سی ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔