ایف اے کپ میں برینٹ فورڈ نےسخت مقابلے کے بعدمیکلسفیلڈ کو 0-1 سے ہرا دیا

لندن۔17فروری (اے پی پی):میکلسفیلڈ فٹ بال کلب کے مداحوں نے ایف اے کپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ سے قبل سٹیڈیم کے سٹار لین اینڈ میں ایک بڑا بینر لہرایا جس پر لکھا تھا(ہر مشکل کے خلاف)۔ یہی جملہ کھلاڑیوں کے ٹنل میں بھی آویزاں تھا جب جان رونی کی ٹیم میدان میں اتری، اس امید کے ساتھ کہ وہ پریمیئر لیگ کی ٹیم کے خلاف ایک اور بڑا کارنامہ انجام …

لندن۔17فروری (اے پی پی):میکلسفیلڈ فٹ بال کلب کے مداحوں نے ایف اے کپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ سے قبل سٹیڈیم کے سٹار لین اینڈ میں ایک بڑا بینر لہرایا جس پر لکھا تھا(ہر مشکل کے خلاف)۔ یہی جملہ کھلاڑیوں کے ٹنل میں بھی آویزاں تھا جب جان رونی کی ٹیم میدان میں اتری، اس امید کے ساتھ کہ وہ پریمیئر لیگ کی ٹیم کے خلاف ایک اور بڑا کارنامہ انجام دے سکے۔

یاد رہے کہ چوتھے راؤنڈ میں میکلسفیلڈ نے دفاعی چیمپئن کرسٹل پیلس کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس مرتبہ مقابلہ برینٹ فورڈ سے تھا، اور نائٹ میچ میں تقریباً 70 منٹ تک میکلسفیلڈ نے بھرپور مقابلہ کیا۔ نیشنل لیگ نارتھ کی ٹیم نے اپنے سے کہیں مضبوط حریف کو سخت ٹکر دی ۔تاہم کھیل کے آخری حصے میں تھکن نے اثر دکھایا اور قسمت نے ساتھ چھوڑ دیا۔ برینٹ فورڈ ٹیم کے اہم کھلاڑی ثام ہیتھ کوٹ نے میچ کے 70 ویں منٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کو میکلسفیلڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس فتح نے برینٹ فورڈ کو ایف اے کپ کے ففتھ رائونڈ میں جگہ دلا دی۔ شکست کے باوجود اصل عزت میکلسفیلڈ کے حصے میں آئی۔ برینٹ فورڈ کے ہیڈ کوچ کیتھ اینڈریوز خود میچ کے بعد میکلسفیلڈ کے ڈریسنگ روم میں گئے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں میکلسفیلڈ جیسی کہانیاں بے حد پسند ہیں اور ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔