ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈز کی ادائیگیوں میں 33.3 فیصد اضافہ

چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):مالی سال 2022 کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ریفنڈز کی ادائیگیوں میں 33.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے دوران ریفنڈز کی مد میں ایف بی آر نے 251 ارب روپے کی ادائیگیاں کی تھیں تاہم گزشتہ مالی سال 2022 میں ادائیگیوں کا حجم 335 ارب روپے تک بڑھ گیا۔

اس طرح مالی سال 2021 کے مقابلہ میں مالی سال 2022 کے دوران ایف بی آر کی ریفنڈز ادائیگیوں میں 84 ارب روپے یعنی 33 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2021 کے مقابلہ میں جون 2022 کے دوران ریفنڈز کی ادائیگیاں 43.8 فیصد کی شرح نمو سے 27 ارب روپے کے مقابلہ میں 39 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔