اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کے حوالے سے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیر اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس آگاہی سیمینار کا آغاز کیا گیا ۔ اس سیمینار کا مقصد ٹیکس کی تعمیل، احتساب اور ٹیکس نظام میں رضا کارانہ طور پر شمولیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار کا اہتمام ٹیکس پیئر سروسز ونگ نے کیا …
ایف بی آر کے زیر اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس آگاہی سیمینار کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کے حوالے سے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیر اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس آگاہی سیمینار کا آغاز کیا گیا ۔ اس سیمینار کا مقصد ٹیکس کی تعمیل، احتساب اور ٹیکس نظام میں رضا کارانہ طور پر شمولیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار کا اہتمام ٹیکس پیئر سروسز ونگ نے کیا تھا۔ سیمینار میں ایف بی آر کے ٹرانسفرمیشن منصوبہ ، پی او ایس نظام ، ٹریک اینڈ ٹریس ، ڈیجیٹل انواسئنگ، فیس لسٹ کسٹمز اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ ایف بی آر کی ٹیم نے سیمینار کے سوال وجواب سیشن میں تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے سوالات کے جواب دیئے۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور سہولیات کی فراہمی پر مبنی ٹیکس نظام کے لئے کوشاں ہے۔








