ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز 30 اور 31 مئی کو کھلے رہیں گے
ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز 30 اور 31 مئی کو کھلے رہیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز)اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ و اتوار 30 اور 31 مئی 2026 کو کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ دفاتر 30 اور 31 مئی 2026 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے۔