ایف سی کا کوئٹہ کی قمبرانی روڈ کے قریب آپریشن، اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی، آئی ایس پی آر

85

راولپنڈی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوئٹہ میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ و بارود کی کھیپ پکڑ لی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف بدھ کو جاری بیان کے مطابق ایف سی نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ کے قریب انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کیا اور اسلحہ و بارود کی کھیپ برآمد کر لی۔