سپیکر نے قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس بدھ 17 اکتوبر کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 7 اکتوبر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کرکے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس بدھ 17 اکتوبر کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 7 اکتوبر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کرکے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔ قواعد کے تحت ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد سپیکر 14 دن کے اندر اندر اجلاس بلانے کا پابند ہوتا ہے۔ قواعد کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 14 دن کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی طلب کرلیا ہے۔ اجلاس چونکہ اپوزیشن نے ریکوزیشن کیا ہے اس لئے اپوزیشن سے ہی اجلاس میں زیر بحث لانے کے لئے ایجنڈا بھی ترتیب دیاجائے گا۔