اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں 5فیصد کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی سے صنعتی سرگرمیاں بحال ، برآمدی مسابقت میں اضافہ ہو گا جبکہ شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری …
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں 5فیصد کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی سے صنعتی سرگرمیاں بحال ، برآمدی مسابقت میں اضافہ ہو گا جبکہ شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ، قرضوں میں ساڑھے 3ٹریلین روپے کمی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی ،معاشی اشاریے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔








