لاہور۔5نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی(ایف پی سی سی آئی)کی ٹاسک فورس برائے ایگرکلچر 2024-25کا دوسرا اجلاس ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں ایف پی سی سی آئی /یوبی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، ایف پی سی سی آئی ٹاسک فورس برائے ایگرکلچر کے چیئرمین شام …
ایف پی سی سی آئی کی ٹاسک فورس برائے ایگرکلچر کا اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔5نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی(ایف پی سی سی آئی)کی ٹاسک فورس برائے ایگرکلچر 2024-25کا دوسرا اجلاس ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں ایف پی سی سی آئی /یوبی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، ایف پی سی سی آئی ٹاسک فورس برائے ایگرکلچر کے چیئرمین شام لال منگلانی،ٹاسک فورس کے ممبران اورزراعت سے وابستہ ملک کے نامور بزنسمین اور ایگری کلچرسٹ جاوید سلیم قریشی،عامر عطا باجوہ، شہزاد علی ملک،نصیر اللہ خاں،خالد محمود کھوکھر،ملک طلعت سہیل،سید حسن رضا،انجم بھٹر نے خصوصی شرکت کی اور زراعت کی بہتری کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف پی سی سی آئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ بنا کر زراعت کی بہتری کے حوالے سے سفارشات جمع کرے گا اور اس کے بعداسلام آباد میں ملک بھر کے کسانوں کا کسان کنونشن کیا جائے گا جس میں تجاویز جمع کرکے حکومت کو دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ زراعت کی بہتری سے ہی ملکی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔








