امریکی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن گئے ہیں۔ تاس کے مطابق یہ سنگِ میل ان کی کمپنی سپیس ایکس کے ریکارڈ ساز ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے بعد حاصل ہوا۔
ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن گئے

مزید خبریں
لندن ۔12جون (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن گئے ہیں۔ تاس کے مطابق یہ سنگِ میل ان کی کمپنی سپیس ایکس کے ریکارڈ ساز ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے بعد حاصل ہوا۔رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے اپنے آئی پی او کے ذریعے 75 ارب ڈالر جمع کیے، جو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے آئی پی اوز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے 555.56 ملین حصص 135 ڈالر فی شیئر کے حساب سے فروخت کیے۔کمپنی کے حصص 12 جون سے SPCX کے نام سے Nasdaq پر ٹریڈ ہونا شروع ہوئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس میں ایلون مسک کی بڑی ملکیت کے باعث ان کی مجموعی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کی تاریخ کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔دولت کے اعتبار سے ایلون مسک اپنے قریبی حریفوں سے بھی بہت آگے نکل گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین افراد کی دولت تقریباً 300 سے 400 ارب ڈالر کے درمیان ہے، جو مسک کی موجودہ دولت کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔اسپیس ایکس راکٹ لانچنگ، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں سرگرم ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی میں غیرمعمولی دلچسپی نے اس کے آئی پی او کو تاریخی کامیابی دلائی ہے۔








