ایلون مسک کا یوکرینی صدر سےجنگ کے خاتمے ، مستعفی ہونے کا مطالبہ
ایلون مسک کا یوکرینی صدر سےجنگ کے خاتمے ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

مزید خبریں
نیویارک ۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا اور اب ان کے عہدہ چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
مذکورہ پوسٹ میں برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن کو دیئے گئے یوکرینی صدر کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ولودیمیر زیلنسکی کو جنگ ختم کرنے اور صدارتی انتخابات کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔ایلون مسک نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’’یوں ہی قتل و غارت جاری ہے، ولودیمیر زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولودیمیر زیلنسکی کی صدارتی مدت 20 مئی 2024 کو باضابطہ طور پر ختم ہو گئی تھی، تاہم یوکرین نے ملک میں نافذ مارشل لا کو جواز بناتے ہوئے اب تک انتخابات نہیں کرائے۔10 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یوکرینی صدر پر زور دیا تھا کہ وہ انتخابات کرائیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر متعدد مواقع پر جنگ ختم کرکے امن معاہدہ کر سکتے تھے۔








