ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو قیمت 7روپے 39 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے دسمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو قیمت 7روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ پیر کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈرمیں 87روپے 21 پیسے اضافہ کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 4 سو 66 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے دسمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو قیمت 7روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ پیر کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈرمیں 87روپے 21 پیسے اضافہ کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 4 سو 66 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے ، ایل پی جی کی نئی قیمت 208روپے 99پیسے کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

 

مزید خبریں