ایل ڈی اے کا آپریشن ،کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

98

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پر ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔بدھ کو ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار میں گرینڈآپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹوں سے جھگیاں و تجاوزات ہٹا دیں۔آپریشن ڈائریکٹر ہاوسنگ یاور بشیر ورک اور اسسٹنٹ کمشنرسٹی کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران غیرقانونی تجاوزات اورجھگیاں ختم کرکے قیمتی اراضی واگزار کروالی گئی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر750 تا781 ایچ بلاک، پلاٹ نمبر769 ایچ بلاک،پلاٹ نمبر770 ایچ بلاک سبزہ زار،پلاٹ نمبر100تا 112ایف بلاک، پلاٹ نمبر144تا149 بلاک ایف، پلاٹ نمبر217 اور پلاٹ نمبر218 بلاک ایف سبزہ زار سے تجاوزات مسمارکردیں۔آپریشن کے دوران ٹیموں نے بلاک ایچ، ایف، ای اور بلاک ڈی سبزہ زارسے غیرقانونی نرسریاں بھی ختم کرکے پلاٹ واگزارکروا لئے۔شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔