سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ا ی کامرس سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،صالحہ سعید

وزیرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ای کامرس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کٹلری مصنوعات کو عالمی منڈی میں پذیرائی حاصل ہو گی۔ چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے حکومت آ سان شرائط پر قرضے فراہم کر رہی ہے۔ عالمی پلیٹ فارمز پر کٹلری کی مقامی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لئے ورکرز کی جدید خطوط پر تربیت کی …

وزیرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ای کامرس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کٹلری مصنوعات کو عالمی منڈی میں پذیرائی حاصل ہو گی۔ چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے حکومت آ سان شرائط پر قرضے فراہم کر رہی ہے۔ عالمی پلیٹ فارمز پر کٹلری کی مقامی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لئے ورکرز کی جدید خطوط پر تربیت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جنرل مینیجر صالحہ سعید نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کے دورے کے موقع پر آ ل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد جمال بھٹہ کی سربراہی میں مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری وسائل کے مثبت استعمال میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سمیڈا جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹولز سے استفادہ کرنے کے لیے صنعت کاروں سے بھرپور تعاون کریگی اور ورکرز کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے جامع پلان وضع کیا گیا ہے۔ آ ل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد جمال بھٹہ نے بتایا کہ کہ مقامی صنعتوں کو رہائشی علاقوں سے نکال کر جدید انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے آ سان قرضوں کی فراہمی کا وعدہ خوش آ ئند ہے اور اس سے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا کر عالمی مسابقت سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملیگی اور برآمدات کے فروغ سے زرمبادلہ کی صورت میں ملک معیشت کو استحکام دینے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں