ایل ڈی اے کی غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی،80سے زائد املاک سربمہر

102
Lahore Development Authority

لاہور۔30مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے80 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔

ترجمان کے مطابق سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، پراپرٹی آفس،لیب، سٹور اور نجی دفاتر شامل ہیں،چیف ٹائون پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں یہ آپریشن کیا گیا،آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرشہر میں غیر قانونی تعمیرات ، کمرشلائزیشن کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔