ایل ڈی اے کے زیر اہتمام رواں مالی سال کا پہلا نیلام عام 25ستمبر کوایکسپوسنٹرمیں ہوگا

118
Lahore Development Authority

لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام رواں مالی سال کا پہلا نیلام عام بدھ کے روزد ن دس بجے کنونشن سنٹر ، ایکسپوسنٹر جوہرٹائون لاہو ر میں ہوگا۔

نیلام عام میں مختلف سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹس اور پارکنگ سائٹ،ہسپتال سائٹ ،پٹرول پمپ سائٹس ،مارکی سائٹس،سپورٹس سائٹس اور ایجوکیشن سائٹس نیلام کی جائیں گی۔ نیلام عام میں فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہرٹائون میں واقع20کنال کا کمرشل پلاٹ بھی نیلام کیاجائے گا۔