سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):ایمریٹس ایئر لائن کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق نے ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا ۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ایمریٹس ایئر لائن کے وفد اور صدر سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران کے مابین ہوا بازی اور …
ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):ایمریٹس ایئر لائن کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق نے ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا ۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ایمریٹس ایئر لائن کے وفد اور صدر سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران کے مابین ہوا بازی اور تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔








