سیالکوٹ میٹل انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر (ایم آئی ڈی سی)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ایم آئی ڈی سی کو سرجیکل انڈسٹری کی جدید ضروریات کے مطابق حکومتِ پنجاب اور ٹیوٹا کے تعاون سے جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
ایم آئی ڈی سی کو حکومتِ پنجاب اور ٹیوٹا کے تعاون سے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا ہے، خرم شہزاد اعوان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میٹل انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر (ایم آئی ڈی سی)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ایم آئی ڈی سی کو سرجیکل انڈسٹری کی جدید ضروریات کے مطابق حکومتِ پنجاب اور ٹیوٹا کے تعاون سے جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سرجیکل انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی تکنیکی ضروریات کو پورا کرنا، صنعت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانا اور جدید مینوفیکچرنگ کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ڈی سی میں صنعتکاروں کے لیے کامن فیسلٹی سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں جہاں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری خدمات میسر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولیات مقامی سرجیکل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت، معیار اور بین الاقوامی مسابقت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔








