لاہور کی سیشن عدالت نے علی ٹائون میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی گاڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں نامزد ملزمان محرم، عمر فاروق اور کاشف کی عبوری ضمانتیں 21 جولائی تک منظور کر لیں
سیشن کورٹ لاہور،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے علی ٹائون میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی گاڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں نامزد ملزمان محرم، عمر فاروق اور کاشف کی عبوری ضمانتیں 21 جولائی تک منظور کر لیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتیں 21 جولائی تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔








