ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اور سی آر ایس پبلک ریلیشنز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اور کمیونی کیشنز ریسرچ سٹرٹیجیز (سی آر ایس) پبلک ریلیشنز کے درمیان اشتہارات، پبلک ریلیشنز اور ایڈووکیسی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے علم، تجربات اور جدید کمیونیکیشن ٹولز کا تبادلہ کریں گے تاکہ پاکستان کے بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامہ میں موثر اور جدید حکمتِ عملیاں تیار …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اور کمیونی کیشنز ریسرچ سٹرٹیجیز (سی آر ایس) پبلک ریلیشنز کے درمیان اشتہارات، پبلک ریلیشنز اور ایڈووکیسی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے علم، تجربات اور جدید کمیونیکیشن ٹولز کا تبادلہ کریں گے تاکہ پاکستان کے بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامہ میں موثر اور جدید حکمتِ عملیاں تیار کی جا سکیں۔

ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان کے نمائندے عمران ارشاد نے کہا کہ یہ شراکت تخلیقی سوچ اور مقصد کو یکجا کرتے ہوئے برانڈز اور سماجی مہمات کو زیادہ موثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں مدد دے گی۔ سی آر ایس کے سی ای او محمد انیق ظفر نے کہا کہ موثر کمیونیکیشن ترقی کی راہیں ہموار کرتی ہے اور یہ اشتراک کلائنٹس کو تحقیق پر مبنی اور اثرانگیز حل فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ وہ تحقیق، حکمتِ عملی اور تخلیقی سوچ کو یکجا کر کے ایسے منصوبے تیار کریں گے جو معاشرتی اور طرزِ عمل میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنیں۔