"پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور ہری پور میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل معظم پیر کی عیادت کی۔”
ایم این اے بابر نواز خان کی ایوب ٹیچنگ ہسپتال آمد،زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے بدھ کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور ہری پور میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل معظم پیر کی عیادت کی۔
اس موقع پر بابر نواز خان نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی،ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پولیس اہلکار کی فرض شناسی و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دے رہے ہیں جو قابل فخر ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے ہسپتال انتظامیہ سے معظم پیر کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کے علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکار قومی ہیروز ہیں اور حکومت و عوام اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ کانسٹیبل معظم پیر ہری پور میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا تھا۔








