صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایئرپورٹ روڈ، فرید بابا کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایئرپورٹ روڈ، فرید بابا کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔معاونِ برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق، واقعے سے متعلق پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایئرپورٹ روڈ، فرید بابا کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔معاونِ برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق، واقعے سے متعلق پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان کے تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ عوام کا جان و مال کا تحفط ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ صوبے میں خوف و ہراس پھیلائیں اور ظلم کا بازار گرم کریں ۔