
ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کا میئر راولپنڈی کے دفتر کا دورہ ،سر دار نسیم خان کو راولپنڈی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے میئر راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا۔ ایم ڈی بیت المال نے سر دار نسیم خان کو راولپنڈی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کے آفس میں آئے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے چیئرمینوں سے بھی ملا قات کی۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ آپ کی اولین ذمہ داری ہے کہ لوگوں نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے آپ اس اعتماد پر پورا اتریں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں اور عام لوگوں کے مسائل حل کریں۔