بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تاجروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق منامہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، بحرینی اور بحرین میں مقیم پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں …
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تاجروں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تاجروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق
منامہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، بحرینی اور بحرین میں مقیم پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بحرین بزنس کانفرنس اور بحرینی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر جاوید ملک نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی مصنوعات کی بحرین کے ذریعے خلیجی منڈیوں تک بہتر رسائی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحرینی تجارتی وفد رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔








