"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔”
صدر مملکت نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق یہ اعلیٰ عسکری اعزاز جنرل سید عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دیا گیا ہے۔جنرل سید عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ 24 جولائی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انہیں فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔







