اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کی مسقط میں سلطنت اومان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چیئر مین ڈاکٹر یحیٰ بن محفوظ المنظری سے ملاقات

اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کی مسقط میں سلطنت اومان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چیئر مین ڈاکٹر یحیٰ بن محفوظ المنظری سے ملاقات ڈاکٹر یحیٰ کے دورہ پاکستان کے علاوہ بین الاپارلیمانی اور سیاسی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے جمعرات کو مسقط میں سلطنت اومان کی …

اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کی مسقط میں سلطنت اومان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چیئر مین ڈاکٹر یحیٰ بن محفوظ المنظری سے ملاقات
ڈاکٹر یحیٰ کے دورہ پاکستان کے علاوہ بین الاپارلیمانی اور سیاسی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے جمعرات کو مسقط میں سلطنت اومان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چیئر مین ڈاکٹر یحیٰ بن محفوظ المنظری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر یحیٰ بن محفوظ المنظری کے دورہ پاکستان پر روانگی سے فوری قبل مسقط ایئر پورٹ پر ملاقات میں بات چیت دوران ان کے دورہ کے علاوہ بین الاپارلیمانی اور سیاسی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر علی جاوید نے مسقط ایئر پورٹ کے رائل لاﺅنج میں ملاقات کے بعد آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ ڈاکٹر یحیٰ بن محفوظ المنظری کو رخصت کیا جو خصوصی طیارے کے پاکستان روانہ ہو گئے۔سلطنت پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے تین ارکان شیخ ڈاکٹر الخطاب بن غالب الحنائی، ڈاکٹر مسز سعد محمد علی سلیمان اور ڈاکٹر خالد سلیم اسعدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply