ایم کیوایم کی جانب سے لوکل باڈیز سے متعلق ترمیم کا معاملہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے لوکل باڈیز سے متعلق ترمیم کا معاملہ بلاول بھٹوزرداری اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا جائیگا۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں وزیراعظم نے بتایا کہ کل انہوں نے ایوان میں جوتقریر کی تھی اس میں انہوں نے ایک بات مس کر دی تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے لوکل باڈیزترمیم سے متعلق …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے لوکل باڈیز سے متعلق ترمیم کا معاملہ بلاول بھٹوزرداری اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا جائیگا۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں وزیراعظم نے بتایا کہ کل انہوں نے ایوان میں جوتقریر کی تھی اس میں انہوں نے ایک بات مس کر دی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے لوکل باڈیزترمیم سے متعلق ترمیم کی ہم نے باقاعدہ حمایت کی تھی جو بوجوہ 27 ویں آئینی ترمیم کاحصہ نہیں بن سکی۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے ایم کیوایم سے وعدہ کیاہے کہ ہم بلاول بھٹوزرداری اورحلیف جماعتوں سے مشاورت کے بعداس معاملہ کو باہمی مشاورت سے طے کریں گے اور یہ بات وہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔