ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی پی ٹی آئی سینئر رہنما جہانگیر ترین اور دیگر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ہمارے بعض مطالبات مان لئے ہیں اور باقی ماندہ چند مطالبات پر جلد اتفاق رائے ہونے کی توقع ہے جونہی معاملات طے پائیں گے، میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ہمارے بعض مطالبات مان لئے ہیں اور باقی ماندہ چند مطالبات پر جلد اتفاق رائے ہونے کی توقع ہے جونہی معاملات طے پائیں گے، میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن توقع کرتے ہیں کہ ہمارے مینڈیٹ کا بھی احترام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سینئر رہنما جہانگیر ترین اور دیگر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ قبل ازیں ایم کیو ایم کے پانچ رکنی وفد جن میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور نوید کنور شامل تھے، نے پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کی۔