اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات کی بڑی کھیپ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات کی بڑی کھیپ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کاقابل فخر ادارہ اے این ایف انسداد منشیات کیلئے ملک بھرمیں بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تازہ ترین کارروائی میں اے این ایف نے کراچی پورٹ سے کیمرون بھیجےجانےوالےکنٹینر سے180 کلوگرام آئس(میتھ ایمفیٹامین) برآمد کرلی۔کیمرون سمگل کی جانے والی منشیات استعمال شدہ کپڑوں کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی۔
منشیات برآمدگی کے بعد سمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئےمزید تحقیقات جاری ہیں۔اے این ایف کی یہ کامیاب کارروائی بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کےلیے بڑادھچکا ہے۔کراچی پورٹ پر انسدادمنشیات کی یہ کارروائی اے این ایف کی بندرگاہوں پر کارگو کی مؤثر نگرانی کا واضح ثبوت ہے۔








