اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 5کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 74.3کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 16.3کلوگرام چرس،30بور پسٹل،کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ملزمان سے 10کلوگرام ہیروئن …
اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار، 74.3کلوگرام منشیات برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 5کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 74.3کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 16.3کلوگرام چرس،30بور پسٹل،کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ملزمان سے 10کلوگرام ہیروئن ،یارو ڈسٹرکٹ پشین میں گاڑی سے 24کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ یارو پشین میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 18کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار اور منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8کلوگرام چرس اور 1.2کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








