اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، لاریب شاہد

104

چنیوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):چنیوٹ میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر لاریب شاہد نےکہا کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں آگاہی مہم کے ساتھ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبرمیں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو مختلف 45 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑے کی 20 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ایک ماہ میں ہراسمنٹ 10، لین دین و دیگر معاملات کی 25 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

تمام درخواستوں پر خواتین کے مسائل کو حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے حل کیا گیا۔خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس پبلک ایپ، ایمرجنسی نمبروں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسانی، بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ،تشدد، ہراسگی کی روک تھام کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ خواتین کسی مسئلے کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر گھر بیٹھے آنلائن شکایت درج کروا سکتی ہیں۔