اینٹی کرپشن سرگودھا نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے پٹواری کے منشی کو 80 ہزار روپے رشوت لیتے اور بوگس انتقال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، پٹواری کا منشی 80 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 22 ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے پٹواری کے منشی کو 80 ہزار روپے رشوت لیتے اور بوگس انتقال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ، پٹواری کے منشی کو 80 ہزار روپے رشوت لیتے اور بوگس انتقال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔جائیداد کا انتقال کروانے کے لیے شہری سے 80 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ظفر اقبال اور عادل پٹواری کے كار خاص اور منشی سیف اللہ کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا۔ منشی کے قبضے سے پٹواری کا اصل سرکاری ریکارڈ نو جلدیں اور بیک ڈیٹوں میں کیے ہوئے بیشمار انتقالات بھی برآمد کر لئے گئے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق منشی سیف اللہ نے مبینہ طور پر پٹواری ظفر اقبال کے ایما پر شہری سے رشوت وصول کی۔ کارروائی کے دوران نشان زدہ رقم برآمد کرلی گئی۔








