مظفرگڑھ۔ 20 فروری (اے پی پی):محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سینئر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن زرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لیہ نے میونسپل کمیٹی چوک اعظم پرچھاپہ مار کر سینئرکلرک رانا فیصل کو کرپشن کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔