این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے، مریم نوازشریف

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ، مخالفین نے مسلم لیگ (ن) سے مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آ کر کریں ، جمعیت علمائے پاکستان کی طرف سے حلقہ میں غیر مشروط حمایت پر شکر گزار ہوں ، وہ بدھ کے روز جمعیت …

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ، مخالفین نے مسلم لیگ (ن) سے مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آ کر کریں ، جمعیت علمائے پاکستان کی طرف سے حلقہ میں غیر مشروط حمایت پر شکر گزار ہوں ، وہ بدھ کے روز جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں ، مریم نوازشریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 میرے لئے نئی جگہ نہیں ہے ، حلقے کے لوگوں سے میری پرانی واقفیت ہے، حلقہ میں سرکاری وسائل کے استعمال کے سوال پر مریم نوازشریف نے کہا کہ مخالفین حیلے بہانے تلاش نہ کریں، مسلم لیگ (ن) کا محاسبہ میدان میں آ کر کریں ان کو حقیقت کا پتہ چل چلائے گا ، انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو این اے 120 میں شیر بولے گااور بیلٹ باکسز میں سے شیر ہی شیر نکلے گا ، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان اور مسلم لیگ پاکستان بنانے کیلئے متحد تھے اب پاکستان بچانے کیلئے بھی متحد ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کا راستہ روکنے کیلئے جے یو پی مسلم لیگ (ن) کا بھر پور ساتھ دے گی ، جے یو پی شروع دن سے ہی مسلم لیگ (ن) کی اتحادی تھی تاہم درمیان میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں 17 ستمبر کو جو نتیجہ آئے گا وہ 2018ءکے الیکشن کا بھی نتیجہ ہو گا ، قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف نے جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، اس موقع پر پیر اعجاز ہاشمی نے این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply