این سی او سی نے کورونا شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتے کے روز یوم شہدا کے حوالے سے کورونا کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔فورم نے صحت کی دیکھ بھال کرنے …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتے کے روز یوم شہدا کے حوالے سے کورونا کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔فورم نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف محکموں کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمات انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ فورم نے شہداءکے لئے خصوصی دعا کی اور وبائی مرض سے نمٹنے اور عوام کو مہلک وائرس سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔فورم نے مزید کہا کہ کورونا کے مرض پر قابو پانے کے لئے ہر طرح سے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔فورم نے میڈیا پر اس مہلک وباءسے متعلق بیداری مہم اور سکولوں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر پیغامات اور تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فورم کو مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی گنجائش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تمام فیصلوں کو 7 ستمبر کو حتمی شکل دی جائے گی۔فورم نے اس وباءکے حوالے سے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا۔