اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) این سی ایچ ڈی کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں آج (یکم اپریل ) سے تعلیم بالغاں کے مراکز اور غیر رسمی سکولوں سے بڑے پیمانے پر داخلہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کمیشن کے 45 ویں اجلاس کے …
این سی ایچ ڈی (آج) سے تعلیم بالغاں کے مراکز اور غیر رسمی سکولوں سے بڑے پیمانے پر داخلہ مہم کا آغاز کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) این سی ایچ ڈی کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں آج (یکم اپریل ) سے تعلیم بالغاں کے مراکز اور غیر رسمی سکولوں سے بڑے پیمانے پر داخلہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن این سی ایچ ڈی سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کمیشن کے 45 ویں اجلاس کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمیشن کے ممبران ڈاکٹر سونو گھنگرانی، روشن خورشید بھروچہ، صباگل خٹک ، ڈاکٹر مبشر بھٹی، وفاقی وزارت برائے تعلیم سے عمر حامد خان سینیر جوائنٹ سیکرٹری، ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تاشفین خان اور دیگر نے شرکت کی۔ چئیرپرسن نے ممبران کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی نے غیر رسمی تعلیم کے حوالہ سے بچوں کو پڑھانے کےلئے آسان اور تیز تر نصاب مرتب کیا ہے جو کہ بچوں اور بالغوں کی فنی اور تکنیکی تعلیم کو مدِنظر رکھتے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال این سی ایچ ڈی نے 82,166 قابلِ ادخال بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوایا، اس سال چونکہ سکولوں میں جگہ کی کمی کے پیشِ نظر کم سے کم ہدف 60 ہزار رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نگرانی کے عمل کومضبوط اور تیز تر بنانے کے ساتھ ساتھ پروگرامز کی کامیابی اور حاصل کردہ اہداف کی چانچ پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ رزینہ عالم خان نے کہا کہ کشیر التعداد جماعتی تدریس کے لئے خاص قسم کی تربیت اور مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں این سی ایچ ڈی اسلام آباد میں ایک قومی سطح کا تربیتی انسٹی ٹیوٹ بنا رہا ہے جس میںغیر رسمی تعلیم کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ماہر افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔








