این سی اے کے ریڈ بال کیمپ کا آخری روز مکمل

قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ کا آخری روز مکمل ہوگیا، جہاں کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں بیٹنگ اور بالنگ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ کا آخری روز مکمل ہوگیا، جہاں کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں بیٹنگ اور بالنگ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔ترجمان این سی اےکے مطابق کیمپ کے دوران این سی اے اور قومی ٹیم کے کوچز نے کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی اور مختلف شعبوں میں ان کی مہارتوں پر کام کیا۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ اور پریکٹس میچز میں بھی شرکت کی، جن کا مقصد مختلف میچ صورتحال میں ان کی کارکردگی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو مزید نکھارنا تھا۔