این ڈی ایم اے نے سے طوفان اوربارشوں کی پیشن گوئی کے مدنظر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعرات سے منگل تک طوفان اوربارشوں کی پیشن گوئی کے مدنظر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جعمرات سے منگل 2جون تک طوفان اور بارشوں کی پیشنگوئی کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کوچوکس رہنے کی ہدایات جاری …

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعرات سے منگل تک طوفان اوربارشوں کی پیشن گوئی کے مدنظر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جعمرات سے منگل 2جون تک طوفان اور بارشوں کی پیشنگوئی کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کوچوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ تمام صوبائی محکمہ جات، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے بیان میں ہنگامی حالت کے دوران عملہ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔