این ڈی ایم اے نے پنجاب کے 33 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کےلئے مزید حفاظتی سامان روانہ کر دیا

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے 33 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کےلئے مزید حفاظتی سامان روانہ کر دیا۔ پنجاب کو دیئے گئے سامان میں 40 ہزار سرجیکل اور 2500 این95 ماسک شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 4 ہزار حفاظتی سوٹ اور 35 ہزار سرجیکل دستانے بھی سامان میں دیئے گئے …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے 33 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کےلئے مزید حفاظتی سامان روانہ کر دیا۔ پنجاب کو دیئے گئے سامان میں 40 ہزار سرجیکل اور 2500 این95 ماسک شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 4 ہزار حفاظتی سوٹ اور 35 ہزار سرجیکل دستانے بھی سامان میں دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح 2 ہزار جراثیم سے پاک گاﺅن، 2237 جوتوں کے کور بھی سامان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2545 سرجیکل ٹوپیاں اور 641 فیس شیلڈ بھی سامان میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ہسپتالوں کےلئے اضافی سامان پہلے ہی بھیجا جا چکا ہے۔

مزید خبریں