اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ۔ این ڈی ایم اے سے منگل کو جاری بیان کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع نشیبی …
این ڈی ایم اے کا سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ۔ این ڈی ایم اے سے منگل کو جاری بیان کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سکھر، روہڑی، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کیرتھر رینج میں برساتی ریلوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ جبکہ بلوچستان کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بار ش متوقع ہے۔
لسبیلہ، حب، خضدار، آواران، بارکھان، سوئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوہلو، قلات اور ژوب میں بارشوں کا امکان ہے۔ کیچ، گوادر، پسنی، اورماڑہ، سوراب اور جنوبی واشک میں بھی بارش متوقع ہے۔ممکنہ شدید بارشوں کے باعث وڈھ، خضدار، بیلا، اورماڑہ، ہنگول ویلی کے علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث کچے مکانات،زرعی زمینیں اور ابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزورتعمیرات اور درختوں سے محفوظ رہیں، گاڑیاں محفوظ مقامات پر پارک کریں۔پانی میں ڈوبی سڑکوں اور انڈر پاسزکو کراس کرنے سے گریز کریں ۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔








