اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباءکیلئے 14 ٹن تیار خوراک بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت نے پاکستانی طلباءکیلئے تیار غذائی اشیاءبھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام سرانجام دینے کی ذمہ داری این ڈی ایم …
این ڈی ایم اے کا چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباءکیلئے 14 ٹن تیار خوراک بھیجنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباءکیلئے 14 ٹن تیار خوراک بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت نے پاکستانی طلباءکیلئے تیار غذائی اشیاءبھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام سرانجام دینے کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کو سونپی گئی ہے۔ اس حوالہ سے سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ انجینئر عامر حسن نے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو پیش کیا ہے۔ یہ رقم کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباءکیلئے تیار خوراک کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ایک طیارہ جمعہ کو اسلام آباد سے روانہ ہو گا۔








