این ڈی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ کی ترسیل ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ہسپتالوں کو سامان ارسال

دریائے ستلج

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ کی ترسیل شروع کر دی، آٹھویں کھیپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ہسپتالوں کو سامان ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آٹھویں کھیپ میں 3 لاکھ 6 ہزار مختلف اقسام کے میڈیکل اور فیس ماسک ، 50 ہزار 700 حفاظتی سوٹ، اور 1 لاکھ 50ہزار سرجیکل گاؤن بھی صوبوں کو دیے گئے۔ اس کے علاوہ 15 ہزار حفاظتی کیپس، 30 ہزار شوز کورز اور 65 ہزار حفاظتی عینکیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پہلے ہی ان کی ضرورت کے مطابق سامان دے دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق سندھ کو 70 مزید آئی سی یو ونٹی لیٹرز بھی ارسال کر دیے گیے ہیں، پنجاب اور آزاد کشمیر کو ایک ایک آر این اے آٹو ایکسٹرکٹر مشین دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کو 20، 20 ہزار جبکہ جی بی اور آزاد کشمیر کو 10، 10 ہزار آر این اے آٹو ایکسٹرکٹرز بھی دیے گئے ہیں۔