این ڈی ایم اے کی سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری ، کراچی، حیدرآباد ، ساحلی علاقوں ، نشیبی اور ناقص نکاسی آب والے مقامات پر سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق بارش سے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، حیدرآباد، نوابشاہ، دادو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق بارش سے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، حیدرآباد، نوابشاہ، دادو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور متاثر ہو سکتے ہیں۔ بارش برسانے والا سسٹم آئندہ 2 تا 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش کا یہ شدید موسم سندھ کے مختلف حصوں میں اچانک سیلاب کا باعث بن سکتا ہے جس سے کراچی، حیدرآباد اور دیگر ساحلی علاقوں اور خاص طور پر نشیبی اور ناقص نکاسی آب والے مقامات پر شہری سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، نکاسی آب یقینی بنائیں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں ، مزید رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

 

مزید خبریں