این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیاہے، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5تا7اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق بڑے دریائوں بشمول دریائے جہلم،راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیاہے، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5تا7اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق بڑے دریائوں بشمول دریائے جہلم،راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔خیبر پختونخوا میں چترال، ڈیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ میں وقفے وقفے بارشوں کا امکان ہے۔

مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ابیٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور صوابی، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔ ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل کے بہائو میں بھی اضافہ متوقع ہے۔گلگت بلتستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ کے واقعات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے ممکنہ طور پر تورغرروڈ120، بٹگرام روڈ140، شانگلہ روڈ160، لوئر کوہستان روڈ180، تتہ پانی روڈ320تا360متاثر ہو سکتی ہیں ۔ گلگت روڈ400تا420اور ہنزہ روڈ 530 اور روندو سمیت سکردو اور سکردو جگلوٹ روڈ کے مختلف مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

شہریوں سے اپیل کی گئی کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈز،کے خطرے کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے راہنمائی لیں ۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر تمام متعلقہ اداروں کو بر وقت معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے ۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید خبریں