ایوان بالا نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025ء منظور کر لیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025ء منظور کر لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025ء قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ صدر نشین منظور کاکڑ نے بل …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025ء منظور کر لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025ء قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ صدر نشین منظور کاکڑ نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری لی۔ بعد ازاں ایوان نے کثرت رائے سے بل منظور کر لیا۔