فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادنے پنجاب میں اتائیت کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیاہے ۔چیمبر کے نائب صدرمحمد اسلم بھلی نے کہا ہےکہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا کریک ڈاؤن کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبادسمیت اکثر شہروں میں اتائیت کی وجہ سے آئے روز نہ صرف لوگ …
ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کا پنجاب میں اتائیت کے خاتمہ کےلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادنے پنجاب میں اتائیت کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیاہے ۔چیمبر کے نائب صدرمحمد اسلم بھلی نے کہا ہےکہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا کریک ڈاؤن کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبادسمیت اکثر شہروں میں اتائیت کی وجہ سے آئے روز نہ صرف لوگ غیر مستند حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹتے رہتے ہیں بلکہ کئی اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صحت کی خدمات فراہم کرنے والے تمام نجی و سرکاری اداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں اب تک سینکڑوں اتائیوں کی جعلی علاج گاہیں بند کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریوں، ڈینٹل کلینکس، مطبوں،ہومیوپیتھی کلینکس، نرسنگ،میٹرنٹی ہومز اور فزیو تھراپی کلینکس کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ۱ٓئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتائیت کے خاتمے کیلئے لازمی ہے کہ مستند صحت مراکز اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے غیر مستند اداروں کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔








