ایون مورگن ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز کے قریب

ویلنگٹن ۔ 2 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایون مورگن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 30 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 197 میچز میں 5970 رنز بنا چکے ہیں …

ویلنگٹن ۔ 2 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایون مورگن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 30 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 197 میچز میں 5970 رنز بنا چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید خبریں