برسلز ۔ 27 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام کے مشترکہ پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام کے اس منصوبے کو عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق عالمی قوانین پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا …
ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام کے عالمی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز

مزید خبریں
برسلز ۔ 27 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام کے مشترکہ پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام کے اس منصوبے کو عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق عالمی قوانین پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔قوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہ ولادیمیر وارنکوف نے منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز کی غرض سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایٹمی دہشت گردی کے خطرات کی جانب سے خبردار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایٹمی مواد اور آلات تک رسائی پوری انسانیت اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیڈرو سرانو نے اس موقع پر کہا کہ ایٹمی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا کو متحد ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایٹمی دہشت گردی کی روک تھام کے اس منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا جب دہشت گردی کے حامی بعض ممالک ایٹمی ہتھیاروں اور آلات کی جدید کاری میں مصروف ہیں۔








