ایٹمی پروگرام پاکستان کے سائنسدانوں کا قابل فخر کارنامہ ہے، ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے جوہری پروگرام کا کریڈٹ لینے کی کوشش افسوسناک ہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کسی ایک سیاسی شخصیت کا نہیں بلکہ پاکستان کے سائنسدانوں کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے سائنسدانوں کا قابل فخر کارنامہ ہے، کسی ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے جوہری …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کسی ایک سیاسی شخصیت کا نہیں بلکہ پاکستان کے سائنسدانوں کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے سائنسدانوں کا قابل فخر کارنامہ ہے، کسی ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے جوہری پروگرام کا کریڈٹ لینے کی کوشش افسوسناک ہے، اس راہ میں کامیابی کن جان جوکھوں سے ملی، قربانی کی داستان نہ کھنگالیں تو ایسے حساس معاملہ پر سیاست بھی نہ کریں۔